طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنا داعش کیلئے فائدہ مند ہوگا:افغان قائم مقام وزیرخارجہ

دنیا

انقرہ:(دنیا نیوز)افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنا داعش کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیرخان متقی نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر عالمی برادری کے حق میں نہیں ہے،اس تاخیر سے داعش فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام مساجد اور سڑکوں کا تحفظ یقینی بنانا آسان کام نہیں جبکہ امریکہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کرکے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں