بھارت:کیرالا میں بارشوں نے تباہی مچادی،23افراد ہلاک

دنیا

نئی دلی :(دنیا نیوز)بھارتی ریاست کیرالا میں موسلا دھار بارشوں سےتباہی جاری جبکہ شدید بارشوں سے 2 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ سے 23افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے بعض علاقوں میں 204 ملی میٹر تک بارشیں ریکارڈ کی گئیں،شدید بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے اور کئی مکانات بہہ گئے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں