امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کورونا کے باعث چل بسے

دنیا

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔

واضح رہے کہ کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005 تک پہلے امریکی سیاہ فام سیکرٹری خارجہ رہے۔

سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونےکا بھی اعزاز حاصل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں