نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

عید میلاد النبی ﷺ کا جشن ملک بھر میں جاری، نورانی محافل و جلوسوں کا اہتمام

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

گھروں اور مساجد میں چراغاں، محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فضا میں درودو سلام سے فضائیں معطر ہو گئیں۔

دوسری طرف جشن میلاد البنیؐ پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کر دی گئی ہیں، لاہور اور کراچی میں بھی روح پرور نظارے دیکھنے کو ملے۔

اُدھر حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی میں عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ہو گی، عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کوبھی سپیشل سزا معافی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد قیدیوں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا، 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھی۔

دوسری طرف معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔ اس رحمت کو آگے پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنا پیغام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ان کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں