ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مستفیض کی شاندار باؤلنگ، بنگلا دیش نے عمان کو زیر کر لیا

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوران 6 ویں میچ میں مستفیض الرحمان کی شاندار باؤلنگ کے باعث بنگلا دیش نے عمان کو زیر کر لیا۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 153 رنز بنائے، اوپنر محمد نعیم 64 رنز بنا کر سرفہرست رہے، شکیب الحسن نے بھی 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم دیگر کوئی بھی بیٹسمین بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ عمان کی طرف سے فیاض بٹ اور بلال خان نے 3.3 شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔ جیتندر سنگھ 40، کیشپ 21 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ مستفیض نے 4 جبکہ شکیب نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ سیف الدین اور مہدی حسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں