صدر بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا

پاکستان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا۔ امریکی سینیٹ ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کی توثیق کرے گی۔ ڈونلڈ بلوم کو افغانستان سمیت ریجن میں طویل عرصے تک سفارت کاری کا تجربہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ سے ان کی تعیناتی کی توثیق باقی ہے۔ ڈونڈ بلوم سینئر امریکی سفارت کار ہیں اور روانی سے عربی بولتے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم افغانستان، کویت، اسرائیل اور مصر میں بھی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم 2019 سے تیونس میں امریکا کے سفیر تعینات ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں