نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- موٹروےایم 4 باہوانٹرچینج سےعبدالحکیم اورگوجرہ انٹرچینج تک بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم 5 دھندکےباعث شیرشاہ سےرحیم یارخان تک بند
  • بریکنگ :- احمدپورشرقیہ،اوچ شریف اورگردونواح میں دھند،حدنگاہ انتہائی کم
  • بریکنگ :- پیرمحل، وہاڑی اور گردونواح میں بھی شدید دھند
  • بریکنگ :- موٹروےایم 11لاہورسے سمبڑیال تک دھند کےباعث بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹوپربلکسرسےکوٹ مومن تک ایچ ٹی وی گاڑیوں کاداخلہ بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹوپرٹھوکرنیازبیگ سےکوٹ مومن تک ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم تھری رجانہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند
  • بریکنگ :- جھنگ اورگردونواح میں شدیددھند،حد نگاہ صفر
Coronavirus Updates

ٹی 20ورلڈ کپ:نیدر لینڈز کا نمیبیا کو جیت کیلئے165رنز کا ہدف

کرکٹ

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف دے دیا ہے۔پہلے کھیلتے ہوئے نیدر لینڈز کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔

ٹی 20 مینز ورلڈکپ 2021 کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عمان میں کھیلا میں جا رہا ہے۔ آج کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ سٹیفن میبرگ نے2چوکوں کی مدد سے17 رنز بنائے اور  بارڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ روئلوف وینڈر مروے صرف 6 رنز بنا سکے، ویزے کی بال پر ان کا کیچ شولٹز نے پکڑا۔

واضح رہے کہ اب تک نیدرلینڈز اور نمیبیا نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ نیدرلینڈز کو آئر لینڈ جب کہ نمیبیا کو سری لنکا نے شکست دی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں