فی تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت میں 18 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1781 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد ، پشاور،کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں