نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سعودی عرب میں 24گھنٹےمیں کوروناکے 5ہزار477کیس رپورٹ
  • بریکنگ :- مہلک وائرس سےمزید ایک شخص جاں بحق،اموات 8906 ہوگئیں
  • بریکنگ :- 5سے11سال کےبچوں کوبھی کوروناویکسین لگائی جائےگی،وزارت صحت سعودی عرب
Coronavirus Updates

ٹی20ورلڈ کپ:نمیبیا نے نیدر لینڈز کو6وکٹوں سے مات دیدی

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ زوروشور سے جاری ہے جس میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے نیدر لینڈز کو6وکٹوں سے مات دیدی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے،میکس او ڈاؤڈ نے سب سے زیادہ 70رنزبنائے جبکہ کولن ایکرمین35اور سکاٹ ایڈورز ناٹ آؤٹ21رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

165رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان جیرہارڈ نے 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ناقابل شکست66سکور کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں