ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: بلاول

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو رزداری نے شہر شہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پر جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آج شانگلہ، کوہاٹ اور چنیوٹ میں جیالوں کا احتجاج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہر شہر پی پی پی کا مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج حکومت کے لئے نوشتہ دیوار ہے، 15 دن سے جاری مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کی منظم مہم دراصل عوام کے جذبات کی عکاس ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں