مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 نوجوان شہید

پاکستان

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری ہے۔ قابض اہلکاروں نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے جس کے باعث آج شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے آج صبح سویرے ضلع شوپیاں کے علاقے Draged میں تلاشی آپریشن کے دوران 2نوجوان شہید کیے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں