چین کے شمال مشرقی شہر میں گیس دھماکے، 3 افراد ہلاک، 30 زخمی

دنیا

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے شمال مشرقی شہر میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

چینی شہر شین یانگ کے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، حادثے کی جگہ پر سو سے زائد فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

گیس دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں