نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:ایف ٹی سی کےقریب کارالٹنےسےایک شخص جاں بحق،2زخمی
  • بریکنگ :- کراچی:ایف ٹی سی کےقریب کارالٹنےسےایک شخص جاں بحق،2زخمی
  • بریکنگ :- کراچی:ایف ٹی سی کےقریب کارالٹنےسےایک شخص جاں بحق،2زخمی
Coronavirus Updates

سی ٹی ڈی سندھ کو مطلوب دہشتگرد کے ملتان جیل میں قید ہونے کا انکشاف

کرائم

کراچی:(دنیا نیوز)انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) سندھ کو مطلوب دہشتگرد کے ملتان جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )سندھ کو دہشتگرد نوید احمد 2008 سے مطلوب تھا جو کہ سی ڈی کے اہلکار کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا مگر اب اس کے ملتان کی جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو ملتان پولیس نے اپنے مقدمے میں گرفتار کیا اورعدالت نے سزا بھی سنا دی۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی کراچی کی ٹیم ملزم کو ملتان جیل سے کراچی لائیگی اور ملزم کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا ٹرائل کیا جائیگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں