وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سوشل میڈیا سٹار وقار ذکا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیدیا۔

وقار ذکا نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں ’سر‘ بھی لکھا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت چھوڑکر اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آجائیں۔

ٹی وی میزبان نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت انکے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

وقار ذکا نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ مودی حکومت کی ناانصافی کی وضاحت نہیں کی، تاہم انہوں نے ایک ایسے وقت میں ٹوئٹ کی ہے جب کہ 23 سالہ آریان خان منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں تقریبا ایک ماہ سے گرفتار ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں