ایم پی اے نشاط خان ڈاہا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان

خانیوال: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم پی اے نشاط خان ڈاہا انتقال کر گئے۔

نشان خان ڈاہا اے پی پی 206 سے رکن صوبائی اسمبلی تھے،وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کا انتقال رہائش گاہ پر ہوا۔

ایم پی اے نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ گئے، مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہے چکے، نشاط احمد خان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے بعد میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا اور متعدد بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ 

نشاط احمد خان ڈاہا 2008ء میں پیپلز پارٹی اور 2013ء میں ن لیگ اور 2018ء میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نشاط احمد ڈاہا مرحوم کے انتقال پر دلی رنج ہوا- مرحوم سے دیرینہ تعلقات تھے- اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں