نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- موٹروےایم 4 باہوانٹرچینج سےعبدالحکیم اورگوجرہ انٹرچینج تک بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم 5 دھندکےباعث شیرشاہ سےرحیم یارخان تک بند
  • بریکنگ :- احمدپورشرقیہ،اوچ شریف اورگردونواح میں دھند،حدنگاہ انتہائی کم
  • بریکنگ :- پیرمحل، وہاڑی اور گردونواح میں بھی شدید دھند
  • بریکنگ :- موٹروےایم 11لاہورسے سمبڑیال تک دھند کےباعث بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹوپربلکسرسےکوٹ مومن تک ایچ ٹی وی گاڑیوں کاداخلہ بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم ٹوپرٹھوکرنیازبیگ سےکوٹ مومن تک ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند
  • بریکنگ :- موٹروےایم تھری رجانہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند
  • بریکنگ :- جھنگ اورگردونواح میں شدیددھند،حد نگاہ صفر
Coronavirus Updates

مالدیپ میں بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ

دنیا

مالے: (روزنامہ دنیا) مالدیپ کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف مظاہرے کئے، مظاہرین نے بھارت کے ساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے زیر اہتمام مظاہرہ پروگریسو پارٹی کے دفتر سے شروع ہوا جس میں مظاہرین نے شہر کی مرکزی سڑک پر مارچ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے صدر ابراہیم محمد صالح، وزیر خارجہ، سپیکر پارلیمنٹ اور وزیر دفاع کو غدار قرار دیتے ہوئے مالدیپ سے بھارتی فوج ہٹانے اور بھارت کیساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں