نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عمران خان نےکراچی کوصدرپاکستان اورگورنرسندھ دیا،اسدعمر
  • بریکنگ :- عمران خان کی جدوجہدمیرٹ اورانصاف کیلئےہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کوملنی چاہئیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- آئندہ 2 ہفتےمیں وزیراعظم کراچی کادورہ کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان گرین لائن کاافتتاح کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کادیرینہ مطالبہ مردم شماری رہاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےفیصلہ کیاہر 5 سال بعدمردم شماری کرائی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- دسمبر2022 میں مردم شماری مکمل کردی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- وفاق کی معاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےمقامی حکومتوں سےاختیارات چھین لیےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت کےنئےنظام کومستردکرتےہیں،اسدعمر
Coronavirus Updates

ٹی20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم:شاہینوں نے سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی اور شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں152رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے10وکٹوں سے فتح سمیٹ لی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین سنسنی خیز مقابلے کا ٹاس ہوا جس کو پاکستان نے جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تھے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی اور شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں152رنز کا ہدف بغیرکسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی ہے۔

 پاکستان کی جانب سے بابر اعظم  نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کردی جبکہ محمد رضوان نے بھی اپنی بیٹنگ سے پاکستان کا نام روشن کرتےہوئے 2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔

 پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے ٹاکرے میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 55گیندوں پر78رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر 68رنز بنائے۔

سورماؤں کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

بھارت کی دوسری وکٹ 6رنزپر گری اور کے ایل راہول 3رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے سوریا کمار کو 11رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

 رویندرا جدیجا 13رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،قبل ازیں رشبھ پنت39رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

بھارت کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بھارتی کپتان ویرات کوہلی تھے جو کہ 57رنز بنا کر  شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

روایتی حریف کی جانب سے 7ویں آؤٹ ہونے والے بلے باز ہاردیک پانڈیا تھا جو کہ 11رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کو مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز پر محدود کردیا گیا،گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3سورماؤں کو گھر کی راہ دکھائی جبکہ حسن علی نے 2،حارث رؤف اور شاداب خان نے 1،1وکٹ حاصل کی،بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان ویرات کوہلی نے 57بنائے جبکہ رشبھ پنت 39اور رویندرا جدیجا13سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان نےبھارت کو 29 سال بعد ہرایا، پاکستان ورلڈکپ 1992سے 2019 تک بھارت سےکبھی نہیں جیتاتھا، 11 ورلڈکپ ایونٹس کے 12میچزمیں شکست کےبعدجیت کی تاریخ رقم کی گئی۔

پاکستانی سکواڈ

پاکستان پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان شامل محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ٹیم میں شامل شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی ٹیم کا حصہ حارث رؤف ، شاہین آفریدی  شامل تھے ۔

بھارتی سکواڈ

انڈیا پلیئنگ الیون میں کپتان ویرات کوہلی ، روہت شرما ، کے ایل راہول شامل سوریا کمار ، ہاردک پانڈیا ، روندرا جدیجا ٹیم میں شامل محمد شامی ، جسپریت بھمرا ، روی چندرن ایشون شامل تھے۔

میچ کے بعد بابر اور کوہلی کی گفتگو

بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ ایونٹ کیلئےہماری تیاری کافی اچھی ہے، فیلڈنگ،باؤلنگ،بیٹنگ میں لڑکوں نے 100 فیصدکارکردگی دکھائی۔

ویرات کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم نے 10سے 15رنزکم سکورکیے،ابھی ٹورنامنٹ کاآغازہے،آگےاچھاپرفارم کریں گے جبکہ پاکستان نے ہم سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں