ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج سکاٹ لینڈ اور افغانستان ٹکرائیں گے

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ آج افغانستان سے شام 7 بجے ٹکرائے گا۔

گذشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے، شام 3 بجے ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین جوڑ پڑا جس میں پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ دوسری جانب ونڈیز کی 143 کے مجموعے پر تمام وکٹیں گر گئیں اور یوں ساؤتھ افریقہ فاتح ٹھہرا۔

دوسرا یادگار میچ پاکستان اور بھارت کے مابین شام 7 بجے کھیلا گیا جس میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں 152 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 10وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ پاکستان اپنا اگلا میچ کل 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں