ترکی میں دو پیراگلائیڈرز ٹکرا کر سمندر میں جا گرے، ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا

دنیا

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں بین الاقوامی ایئر گیمز فیسٹیول کے دوران دو پیراگلائیڈرز آپس میں ٹکرانے کے بعد سمندر میں گر گئے، دونوں کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا۔

دونوں پیراگلائیڈرز جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئے، سنسنی خیز لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، دوسری جانب ایک یوکرائنی خاتون پیراگلائیڈرز بھی حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں گر گئی۔

فیسٹیول میں حادثے کے دوران تین افراد زخمی ہوئے، 60 ممالک کے تقریباً 2 ہزار پیرا گلائیڈرز اور ونگ سوٹ کھلاڑیوں نے فیسٹیول میں حصہ لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں