اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کو معاوضہ دیئے بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روک دیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر ای بارہ میں اراضی خالی کرانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو سیکٹر میں معاوضہ کی ادائیگی کے بغیر آپریشن کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ای بارہ سیکٹر میں معاوضہ دیئے بغیر اراضی قبضہ میں لینے کے معاملہ پر متاثرین کی درخواست پر سماعت کی۔ متاثرین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہائی کورٹ نے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، جس پر سی ڈی اے سپریم کورٹ میں بھی جا چکا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای بارہ میں معاوضہ دیئے بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روک دیا اور چئیرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں