نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- متعددیورپی حکام کےروس میں داخلے پر پابندی
  • بریکنگ :- متعددافرادکوبلیک لسٹ میں شامل کررہےہیں،روسی وزارت خارجہ
  • بریکنگ :- فیصلہ یوکرین تنازع کےتناظرمیں کیا گیا، روسی وزارت خارجہ
Coronavirus Updates

بنگلا دیش: پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات

پاکستان

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے اہم ملاقات کی، پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے 4 دسمبر 2020ء کو بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے اہم ملاقات کی تھی۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیشی قیادت اورعوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی پاکستانی عوام اورحکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں