عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا: مریم اورنگزیب

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ، ملکی معیشت کو صرف ن لیگ ٹھیک کرسکتی ہے، نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا، عمران خان استعفیٰ دے دیں،ملک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں