ٹی20ورلڈ کپ:افغانستان کی سکاٹ لینڈ کو 130رنز سے عبرتناک شکست

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو130رنزکی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 190رنز بنائے،نجیب زدران نے سب سے زیادہ 59رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز 46اور حضرت اللہ زازئی44سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

191رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیااورصرف 60سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5بلے بازوں کا شکار کیا جبکہ راشد خان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

گذشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے، شام 3 بجے ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے مابین جوڑ پڑا جس میں پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ دوسری جانب ونڈیز کی 143 کے مجموعے پر تمام وکٹیں گر گئیں اور یوں ساؤتھ افریقہ فاتح ٹھہرا۔

دوسرا یادگار میچ پاکستان اور بھارت کے مابین شام 7 بجے کھیلا گیا جس میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا کے خلاف میگا ایونٹ میں 152 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 10وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ پاکستان اپنا اگلا میچ کل 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں