نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پرآؤٹ لک رپورٹ جاری
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نان ٹیکس آمدنی میں کمی ریکارڈکی گئی،وزرات خزانہ
  • بریکنگ :- درآمدات،محصولات،ترسیلات زر،برآمدات،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ
  • بریکنگ :- رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9فیصداضافےسے 10.6ارب ڈالرریکارڈ
  • بریکنگ :- ملکی برآمدات 32.2فیصداضافےسے 9.7ارب ڈالرکی سطح پرپہنچ گئیں
  • بریکنگ :- درآمدات 66.3فیصداضافےسے 23.5ارب ڈالرہوگئیں،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- رواں مالی سال کےپہلے 4ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالرتک پہنچ گیا
  • بریکنگ :- کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 5.1 ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصدریکارڈکیاگیا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 4فیصدکمی سے 662.1 ملین ڈالررہی
  • بریکنگ :- زرمبادلہ ذخائر 23نومبرتک 22ارب 98 کروڑڈالرسےزائدہوگئے،رپورٹ
  • بریکنگ :- 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8فیصداضافےسے 1843ارب روپےرہا،رپورٹ
  • بریکنگ :- 4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مدمیں 392.7ارب روپےمنظورکیےگئے
  • بریکنگ :- 3 ستمبرتک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438ارب روپےتک پہنچ گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- زرعی قرضے 6.5فیصداضافےسے 381.3ارب روپےکی سطح پررہے
  • بریکنگ :- اکتوبرمیں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2فیصدریکارڈکی گئی،رپورٹ
  • بریکنگ :- جولائی تااکتوبرمہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصدریکارڈ،رپورٹ
  • بریکنگ :- جولائی تاستمبربڑی صنعتوں کی شرح نمومیں 5.2 فیصداضافہ ہوا،رپورٹ
Coronavirus Updates

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حسن مرتضیٰ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیکفیشن میں کہا گیا کہ حسن مرتضی کا جواب غیر تسلی بخش ہے، آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ کسی بھی صورت انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں۔

خیال رہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ حسن مرتضی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرایا اور بیان حلفی بھی دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ نے حسن مرتضی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں