نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- انکم ٹیکس،سیلزٹیکس اورانڈرانوائسزکےکیسزایف بی آرکوریفرکردیئے،جاویداقبال
  • بریکنگ :- نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمےکیلئےبھرپورکوششیں کررہاہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب نےمقدمات کونمٹانےکیلئے 10ماہ کاوقت مقررکیاہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب نےجدیدفرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے،چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- لیبارٹری کامقصدانویسٹی گیشن،پراسیکیوشن میں معاونت فراہم کرناہے،جاویداقبال
  • بریکنگ :- نیب احتساب سب کےلیےکی پالیسی پرعمل پیراہے،چیئرمین نیب
Coronavirus Updates

پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں: حماد اظہر

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں