مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے: اسد عمر

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتی تھی، ان کو آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کہ وہ آئین سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے۔ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔ فوج کی لیڈرشپ اور اعلیٰ عدلیہ پر ان کے پردے کے سامنے اور پس پردہ حملوں میں شدت اور پریشانی دونوں نظر آ رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں