نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:ضلع جنوبی کے3سب ڈویژن میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
  • بریکنگ :- گارڈن،صدراورسول لائنزکےمخصوص مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن
  • بریکنگ :- گارڈن سب ڈویژن میں عیدگاہ لین،گلی نمبر8سے11تک مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن
  • بریکنگ :- تین سب ڈویژن میں کوروناکیسزکےخاتمےتک لاک ڈاؤن نافذرہےگا
  • بریکنگ :- لاک ڈاؤن کےدوران 3اوراس سےزائدافرادکےجمع ہونےپرپابندی،نوٹیفکیشن
  • بریکنگ :- لاک ڈاؤن کےدوران شہریوں کےغیرضروری نکلنےپرپابندی ہوگی
  • بریکنگ :- کراچی:کورونامریض گھروں میں قرنطینہ رہیں گے،نوٹیفکیشن
Coronavirus Updates

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

پاکستان

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔  شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں