'سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں، عمران خان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے'

پاکستان

جہلم: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں، ان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نون لیگ اداروں کو بلیک میل کر رہی ہے، بعد میں پتہ چلتا ہے یہ ساری ویڈیوز جعلی تھیں۔ نون لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو ای وی ایم سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ مریم نواز نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بعد میں پتہ چلا مریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔ عمران خان کےعلاوہ یہ باقی سب سیاسی بونے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں