نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیب انتظامیہ نے 1405ملزمان کوسزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- لوٹ مار کرنے والوں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب کی کسی فرد،جماعت یاادارےسےوابستگی نہیں، چیئرمین نیب
  • بریکنگ :- نیب کا تعلق ریاست پاکستان سے ہے،چیئرمین نیب جاوید اقبال
  • بریکنگ :- کرپشن کاخاتمہ قوم کی آواز بن گیاہے،چیئرمین نیب جاوید اقبال
  • بریکنگ :- بدعنوانی سےملکی ترقی میں رکاوٹ پیداہوتی ہے، چیئرمین نیب
Coronavirus Updates

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان

کراچی :(دنیا نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہےکہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھی بربریت جاری ہےاور عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ میں سندھ والوں کا مشکور ہوں، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ہندوستان میں مودی اقلتیوں پر ظلم کررہا ہے۔


وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان کےمزار پر حاضری کا فریضہ دینا ہے،جذبے کے ساتھ استقبال پر شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت اور گولا باری جارہی ہے، ایسے خطے سے وزیراعظم ہوں جسے ایل او سی کہتے ہیں، میرا گھر ایک ہزار گز بھارتی توپوں کے سامنے ہیں اورمیں آج بھی اس ایل او سی پر چلتا ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں