این اے 133ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا

پاکستان

لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر پیسوں سے ووٹ خریدنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور،آئی جی پنجاب ،چیئرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کےلئے مدد مانگ لی اور کہا کہ نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور ویڈیو کا فارنزک کرکے 30 نومبر تک رپورٹ دیں۔

قبل ازیں لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے، دونوں جماعتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرادی گئی ، شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی طرف سے این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں