مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

بعدازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں