خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے:افغان وزیراعظم

دنیا

کابل:)دنیا نیوز)افغانستان کے وزیراعظم حسن اخوند نے کہا ہے کہ خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی حکومت کے وزیراعظم حسن اخوند نے عوام سے پہلاآڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری پریشانیوں میں گھری افغان عوام کی امداد کرے اورامریکا افغانستان کے 10ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں