بجلی 4روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج

تجارت

اسلام آباد:(دنیا نیوز)اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا میں سماعت آج کی جائے گی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کے پاس اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے اورفرنس آئل سے22 روپے21 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی، پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26فیصد، کوئلے سے 16.69فیصد ، فرنس آئل 10.88 اور ڈیزل سے 0.51 فیصد رہی،گذشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 60ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں