نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- مقامی حکومتوں کومضبوط کرنےکےبجائےاختیارات کوسلب کیاجارہا ہے،عامرخان
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی تنہا کیسے فیصلہ کرسکتی ہے،رہنما ایم کیوایم عامرخان
  • بریکنگ :- ہم نے جمہوری راستہ اختیارکیا،عامرخان
  • بریکنگ :- آنسوگیس کی شیلنگ سے کارکن جاں بحق ہوا،عامرخان
  • بریکنگ :- تمام جماعتوں نےمتفقہ طورپربلدیاتی ترمیمی ایکٹ کومستردکیا،عامرخان
Coronavirus Updates

بھارتی کسانوں کا احتجاج کامیاب،مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی :(دنیا نیوز)بھارتی کسانوں کا احتجاج کامیاب ہوگیا اور مودی سرکار نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے لوک سبھا سے تینوں قوانین کو کالعدم قرار دلوانے کا بل منظور کروالیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ نے بل لوک سبھا میں پیش کیا،بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے لوک سبھا میں شور شرابہ بھی کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کی خاطر قوانین منسوخ کئے ۔

دوسری جانب بھارتی کسانوں نے مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے دیگر مطالبات پورے ہونے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں