نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10جوان شہید،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشتگردہلاک،متعددزخمی ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- 3دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ملزمان کوانجام تک پہنچانے کیلئے آپریشن جاری رہےگا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- حملہ 25 اور 26جنوری کی درمیانی شب کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ارض پاک سےدہشتگردوں کےمکمل خاتمہ تک سیکیورٹی فورسزپرعزم ہیں
  • بریکنگ :- بلوچستان کےعلاقےکیچ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ
Coronavirus Updates

فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خودمختارفلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کو منانے میں عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔ اس دن کی یاد منانا عالمی برادری کے لیے اس بات کی یاددہانی ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے، فلسطینی عوام کو ابھی تک ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت نہیں ملا جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں فراہم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے ہماری حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے جو ایک غیر قانونی اور وحشیانہ قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعہ فلسطین ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک متعین اصول رہا ہے، اس دن پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مسلسل اور بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی زندگیوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے جبکہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے لیے احتساب کو یقینی بنانا چاہیے، ایک ایسا حل جو بین الاقوامی قانون کے مطابق پائیدار امن و استحکام کا ضامن ہو۔ ہم اس دن ایک قابل عمل، خودمختارفلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں