باکسر محمد وسیم نے اپنا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

کھیل

کراچی:(دنیا نیوز)ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم نے اپنا ٹائٹل کشمریوں کے نام کردیا۔

دبئی میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے پروفیشنل باکسر محمد وسیم واپس کراچی پہنچے ،ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا اورپھولوں کے ہار پہنائے گئے ، ڈی جی سپورٹس بورڈ آصف زمان کی طرف سے بھی مبارکباد کا گلدستہ موصول ہوا جبکہ پرستاروں نے نعرے بازی بھی کی ۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے 2 با ر ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا ، کولمبین حریف باکسر رابر بریرا کو زیر کیا جبکہ وہ ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل لڑنے کے بھی اہل ہوگئے ۔

قومی ہیرو نے اپنا اعزاز کشمیریوں کے نام کرتےہوئے کہا کہ لیجنڈری محمد علی کلے میرے آئیڈیل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں