ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے: انضمام الحق

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران نئے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔

اپنے ایک ویڈیوبیان میں سابق چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر سینئرز ویسٹ انڈیز سیریز میں حصہ نہیں لے رہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، پلیئرز کو بیک ٹو بیک کرکٹ کے بعد آرام ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بنگلادیش میں قومی ٹیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے، حسن علی ، شاہین آفریدی ،اور عابد علی نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ٹیسٹ میچ کے علاوہ قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں بھی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں