سموگ کی صورتحال: ایک ہفتے کیلئے اسکول، نجی دفاتر بند کرنا پڑسکتے ہیں: لاہور ہائیکورٹ

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑسکتی ہے، ایک ہفتے کیلئے اسکول، نجی دفاتر بند کرنا پڑسکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے، ایک ہفتے کی مہلت دیں، اسموگ میں مزید بہتری آئے گی، موٹر وے پولیس کو انٹر چینج ٹول ٹیکس کے حصول کے لیے لمبی گاڑیوں کی قطاریں بنانے سے متعلق مناسب حکم دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ لاہور کی حدود میں اسموگ بہت پھیلی ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں بہتری پر تعریف کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں