نومبر میں ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) گذشتہ ماہ نومبر میں ملکی برآمدات 33 فیصد اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق نومبر2021 میں ملکی برآمدات 33 ملکی تاریخ کی بلند سطح 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ گذشتہ سال نومبر میں برآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھیں۔

دوسری جانب جولائی سے نومبر 2021 کے دوران برآمدات 27 فیصد اضافے سے 12 ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال انہی پانچ ماہ میں ملکی برآمدات 9 ارب 74 کروڑ ڈالر تھیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق جہاں حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے کوششیں کررہی ہے وہیں درآمدات میں کمی کے لئے زرعی اور صنعتی پیداوار میں اضافے کی بھی ضرورت ہے تاکہ تجارتی خسارے میں کمی لائی جا سکے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں