پی سی بی نے وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کا استعفیٰ قبول کرلیا

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کو پی سی بی نے منظور کرلیا ہے، عتیق الزمان نے استعفیٰ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دیا ۔

استعفیٰ دینے والے عتیق الزمان کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے اور وہ آئندہ دو چار روز میں برطانیہ روانہ ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی خبر کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کئی ہفتوں سے کام رکا ہوا ، شعبہ ڈومیسٹک کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے ،ڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے جن کو بھی عہددوں سے الگ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں