ثابت ہوا (ن) لیگ،پی پی خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں:فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ثابت ہوا (ن) لیگ اورپی پی خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور کےضمنی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈےکےباوجودتحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہےجس کےبغیرمیدان ویران ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں