سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عثمان بزدار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت او ردہشت گردی جیسی برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، غیر ملکی شہری کو زندہ جلانا گھناؤنا فعل ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قانون ہاتھ میں لے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اس واقعہ سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں