آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا: شاہد خاقان عباسی

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، عوام مشکلات کا شکار ہیں، نظام کے اندر مداخلت کی وجہ سے یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب چیئرمین پہلے فیصلے کرسکتے تھے نہ اب، نیب ترمیمی آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دیا، موجودہ حکومت کے ہر محکمے میں اسکینڈل موجود ہیں، ہمیں آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہمارا جرم کیا ہے، چیئرمین نیب ہمیں صرف ہمارا جرم بتا دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی، ملک میں چینی آٹا کے سکینڈلز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کر کے اراکین کو بلایا گیا، اس حکومت کی گنتی بھی کمزور ہے، اس ملک میں الیکشن چوری ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں