گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات کیساتھ واپس کر دیا

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کو بل پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کر دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ترامیم سے ڈی ایم سی کے خاتمے سے کوآرڈی نیشن کے مسائل جنم لیں گے، میونسپل کارپوریشن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہو جائے گی، خفیہ بیلٹنگ سے لوکل باڈی سطح پر ہارس ٹریڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ ترمیمی بل کا نوٹیفکیشن آئین کے خلاف ہے، نئے نظام سے اسپتال، ڈسپنسریز، میڈیکل کالجز اور تعلیمی ادارے لینے سے بلدیاتی ادارے مزید کمزور ہوجائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں