نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل سےلانڈھی جیل منتقل
  • بریکنگ :- شاہ رخ جتوئی کوچندروزقبل نجی اسپتال سےسینٹرل جیل منتقل کیاگیاتھا،ذرائع
Coronavirus Updates

سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نواز دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سانحہ سیالکوٹ سے متعلق تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نواز دیا۔

سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی یاد میں وزیراعظم آفس اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں پریانتھا کمارا کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام کےساتھ اظہار تعزیت کی گئی۔

تقریب میں وفاقی وزرا، سری لنکن ہائی کمشنر اوردیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک عدنان کو تعریفی سند سے نوازا گیا۔

وزیراعظم آفس میں ملک عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے کہ ملک کا نام خراب ہو۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ قتل قوم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہو، یہ واقعہ پاکستان کی سوچ کو بدل دے گا، سوچ بدلے گی تو آنے والی نسل کی بہتر پرورش ہو گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں