نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہم نے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- عدالت نےراناشمیم کےبیان حلفی اورآڈیو ٹیپ کوجعلی قراردیا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- ن لیگ 20ارب روپےکاخسارہ چھوڑکرگئی، شاہ محمود قریشی
  • بریکنگ :- ملتان:بجلی کےمہنگےمعاہدے نواز شریف دورمیں ہوئے ،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- مہنگے معاہدوں کاخمیازہ عوام بھگت رہےہیں، شاہ محمود قریشی
  • بریکنگ :- حکومت نےمشکل فیصلےکرکےملک کودیوالیہ ہونے سےبچایا،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- ملتان: مہنگائی حکومت کیلئےبہت بڑاچیلنج ہے، شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- مہنگائی کےموجدکون ہیں؟لیگی قیادت ٹی وی پرمذاکرہ کرلے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- مودی کوساڑھیوں کاتحفہ ہم نےنہیں دیا،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- ملتان:ہم نے ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجا،وزیرخارجہ
Coronavirus Updates

پاکستان نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

کرکٹ

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

بنگلا دیش کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا۔ اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن 6 اور مومن الحق 7 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے آ کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے آوٹ کیا۔ مشفق الرحمن ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، 48 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ شکیب الحسن نے پاکستانی باولرز کو ٹف ٹائم دیا تاہم انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے شکار کیا، مہدی حسن 14 رنز بنا سکے۔  خالد احمد صفر ۔

فالو آن کی شکار بنگلا ٹیم نے قبل ازیں آج پہلی اننگز کا سلسلہ 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے جوڑا تو پاکستانی باولرز نے حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔ سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد خان نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے  بازوں کو آؤٹ کر کے  بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں