نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- رپورٹ نےحکمران جماعت کوبےنقاب کردیا،سلیم مانڈوی والا
  • بریکنگ :- رپورٹ سےپیپلزپارٹی کےخدشات درست ثابت ہوئے،سلیم مانڈوی والا
  • بریکنگ :- حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پروضاحت دے،سلیم مانڈوی والا
  • بریکنگ :- پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجےاوپرچلاگیا،سلیم مانڈوی والا
Coronavirus Updates

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو خط، پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اخبار سے آپ کے دورہ پشاور کی خبر ملی ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق بلدیاتی الیکشن شیڈول ہونے کے بعد وزیراعظم حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے دورہ نہ کریں۔

خط میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ دورہ کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں