نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی: کورٹ پولیس ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی
  • بریکنگ :- کراچی:دعا منگی کیس کامرکزی ملزم ذوہیب قریشی فرار ہوگیا،پولیس ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: کورٹ پولیس جیل سےذوہیب قریشی کو پیشی پر لے کر گئی،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: ملزم ذوہیب قریشی واپسی پر جیل نہیں پہنچا،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: جیل واپسی پر قیدیوں کی گنتی کےدوران معاملہ کھلا،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: پولیس اہلکار ذوہیب قریشی کو شاپنگ کرانے لےگئے تھے،ذرائع
  • بریکنگ :- دو اہلکار زیر حراست،فیروزآباد تھانےمیں مقدمہ درج کیاجارہاہے،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی:دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سےاغوا کیا گیا تھا،ذرائع
  • بریکنگ :- دعا منگی کی رہائی تاوان کی ادائیگی کےبعد عمل میں آئی تھی،ذرائع
  • بریکنگ :- ملزمان کو کراچی پولیس نے 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا
  • بریکنگ :- انھی ملزمان نےڈیفنس سے تاوان کیلئےبسمہ نامی لڑکی کو بھی اغوا کیاتھا
  • بریکنگ :- دونوں مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت تھے
Coronavirus Updates

عثمان بزدار کا عشائیہ، ارکان اسمبلی کے سانحہ مری پر تندوتیز سوالات

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق متعدد ارکان اسمبلی نے سانحہ مری بارے تندو تیزسوالات کئے جبکہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار بچ نہیں پائیں گے۔

12 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں بزدار سے ایم این ایز نے سانحہ مری پر سوالات کیے ، ارکان اسمبلی نے کہا سانحہ مری کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن ہوناچاہیےتھا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انکوائری کرا رہے ہیں، کارروائی ضرور ہوگی۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ انکوائری تو معاملات کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتی ہے ، ابتدائی انکوائری رپورٹ کے تناظر میں ایک سے د و ذمہ داروں کو ہتھکڑی لگنی چاہیے تھی جس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں