پانچواں ایشز ٹیسٹ: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

کرکٹ

ہوبارٹ:(دنیا نیوز) انگلینڈ کو ایشز سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں 146 رنز سے ہرا کر سیریز بھی جیت لی۔

ہوبارٹ میں ایشز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 271 رنز درکار تھے۔ مگر انگلش ٹیم صرف 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، سکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز چار صفر کے بڑے مارجن سے اپنے نام کی، سیریز کا ایک میچ ڈرا ہو گیا تھا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں