بھارت ، حجاب پہننے پر طالبات کی کلاس میں داخلے پر پابندی لگادی گئی

دنیا

بنگلور:(دنیانیوز) بھارتی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی مسلم مخالفت میں فرانس پر بھی بازی لے گئی ، بنگلور میں حجاب پہننے پر کالج کی طالبات کی کلاس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی ایک اور مسلم کش پالیسی ، جنوبی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں حجاب پہننے پر مسلم طالبات کا کلاس میں داخلہ بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبات گزشتہ 2 ہفتوں سے کلاس کے باہر سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ والدین کی شکایت کے باوجود مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاب ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہے جبکہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت آنے سے پہلے ایسی کوئی پابندی نہیں تھی ۔

والدین کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری ادارے میں طالبات کو مذہب کی بنیاد پرنشانہ بنانا حکومت کی مسلم دشمنی کو آشکار کرتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں